Shopify بمقابلہ کسٹم پلیٹ فارم

کامرس Shopify پر بہترین کام کرتا ہے

آپ نے اپنا کسٹم پلیٹ فارم اس لیے بنایا کیونکہ اس وقت وہی درست انتخاب تھا۔ آج Shopify پر منتقل ہونا بہترین فیصلہ ہے۔

کسٹم سے جدت کی جانب اس سفر کا حصہ بنیں

ہزاروں برانڈز تیز رفتار جدت کے لیے کسٹم سلوشنز چھوڑ کر Shopify اپنا رہے ہیں۔
  • Glossier
  • Arhaus
  • Daily Harvest
  • Dollar Shave Club
  • JB Hifi
  • Butcherbox
  • Lull
  • Nobull
  • Simba
  • Shokz
  • Dr. Squatch
  • Anker
  • Makerflo
  • Escalade Sports

Shopify ہی کیوں

چار وجوہات جن کی بنا پر برانڈز منتقل ہو رہے ہیں

  1. 1
    ہر چھ ماہ میں 150 سے زیادہ اپ ڈیٹ

    Shopify انڈسٹری کے بہترین فیچرز بناتا ہے جو آپ کو مقابلے میں آگے رکھتے ہیں۔

  2. 2
    کم مینٹیننس، زیادہ ویلیو

    Shopify آپ کو ایک مضبوط انفراسٹرکچر فراہم کرتا ہے تاکہ آپ اصل مسائل حل کرنے پر توجہ دے سکیں۔

  3. 3
    بہتر ROI

    اخراجات کی مکمل کیٹیگریز کو ختم کریں اور ترقی میں زیادہ سرمایہ کاری کریں۔

  4. 4
    بہتر کاروباری رفتار

    مہینوں طویل پراجیکٹس میں الجھے بغیر نئے تجربات کریں اور جدت لائیں۔

ہر چھ ماہ میں 150 سے زیادہ اپ ڈیٹ

Shopify پر زیادہ موثر کام کریں

کامرس کی دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، جس کی وجہ سے اکیلے مقابلے میں آگے رہنا بہت مشکل ہے۔ لوگ کسٹم پلیٹ فارمز سے Shopify پر اس لیے منتقل ہوتے ہیں کیونکہ ہمارے ہزاروں انجینئرز ایسے نئے فیچرز بنا رہے ہیں جو کامرس کے پیچیدہ ترین مسائل حل کرتے ہیں—جس سے آپ صرف مقابلہ کرنے کے بجائے ترقی پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔

ہم جدت لانا کبھی نہیں چھوڑتے۔
ہر چھ ماہ میں 150+ نئی اپ ڈیٹ پیش کی جاتی ہیں۔

Shopify Editions دریافت کریں

2025 میں R&D پر $1.5 بلین سے زیادہ کی سرمایہ کاری

کامرس پر بھرپور توجہ، اور اس سے بھی زیادہ شاندار فیچرز

Shopify میں ہم صرف دعوے نہیں کرتے، ان پر سرمایہ بھی لگاتے ہیں۔ 2025 میں Shopify نے R&D پر $1.5 بلین سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی، جو مکمل طور پر کامرس میں جدت کے لیے تھی۔ کسٹم پلیٹ فارم پر ایک معمولی اپ ڈیٹ بنانے میں بھی دسیوں ہزار ڈالر اور اسے نافذ کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ پھر بھی اس کے کام کرنے کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی۔

Shopify Audiences کے ساتھ کسٹمر حاصل کرنے کی لاگت 50% کم

Shopify آمدنی میں اضافے کی رفتار تیز کرتا ہے

Shopify آپ کو فرسٹ پارٹی ٹولز کا ایک جامع مجموعہ فراہم کرتا ہے جو پورے پلیٹ فارم پر بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرتے ہیں اور آپ کو بار بار ہونے والے کاموں کو خودکار بنانے، کنورژن بہتر کرنے اور ROAS (اشتہارات کے اخراجات پر منافع) بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ آپ کے کسٹم پلیٹ فارم پر صرف ایک تھرڈ پارٹی ایپ کو انٹیگریٹ کرنے کے لیے گھنٹوں کا ابتدائی کام درکار ہو سکتا ہے، اور اسے فعال رکھنے کے لیے جاری مینٹیننس کی تو بات ہی چھوڑ دیں۔

36%Shopify کا مجموعی کنورژن ریٹ حریفوں کے مقابلے میں 36% تک زیادہ ہے۔*

50%Shopify Audiences پر ہائپر ٹارگٹڈ اشتہاری مہمات کے ساتھ کسٹمر کے حصول کے اخراجات میں 50% تک کمی۔**

15%کسی اور چیک آؤٹ طریقے کی نسبت Shop Pay پر پروسیس ہونے والے آرڈرز کی اوسط آرڈر ویلیو 15% تک زیادہ ہے۔***

*شمالی امریکہ میں بڑے پلیٹ فارمز پر TCO کا مطالعہ کرنے کے لیے Shopify کی جانب سے کروائی گئی اور ایک معروف خود مختار کنسلٹنگ فرم کی تحقیق کے مطابق۔

**Shopify Audiences کی Retargeting Boost لسٹوں کے جدید ترین ورژن استعمال کرنے والی اشتہاری مہمات نے ری ٹارگٹنگ پر خرچ کیے گئے ہر مارکیٹنگ ڈالر پر دوگنا زیادہ آرڈرز دیکھے ہیں۔ اس نتیجے کا موازنہ اگلی بہترین دستیاب حکمت عملی سے کیا گیا ہے۔ مزید جانیں۔

***ہم نے یہ نتیجہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں Shop Pay اور دیگر چیک آؤٹ طریقوں سے پروسیس ہونے والی ٹرانزیکشنز کی اوسط آرڈر ویلیو کے موازنے کی بنیاد پر اخذ کیا ہے۔ مزید جانیں۔

ہماری بڑی توجہ بغیر رکاوٹ والے کامرس پر ہے۔ اس کا ایک بڑا حصہ یہ ہے کہ کسٹمرز کتنی جلدی اور آسانی سے چیک آؤٹ کر سکتے ہیں اور خریداری کے بعد ان کے آرڈر کو ٹریک کرنے کا تجربہ کیسا ہے۔ آپ جتنا گڑ ڈالیں گے، اتنا ہی میٹھا ہوگا، اس لیے ہم Shopify Payments کے ایکو سسٹم کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ہم اسے کسٹمر کے تجربے اور نتائج میں دیکھ سکتے ہیں۔

Shopify پر $68.1 بلین کی سرحد پار فروخت

Shopify کے ساتھ نئے کسٹمرز تک پہنچیں

جولائی 2025 سے جون 2026 تک Shopify پر موجود اسٹور نے $68.1 بلین کی سرحد پار فروخت کی۔20 ہم Shopify کے پلیٹ فارم کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں تاکہ دنیا بھر کے برانڈ کے لیے آمدنی کے نئے ذرائع، چینل کے ساتھ اشتراک اور بین الاقوامی توسیع کے مواقع کھلیں۔ یوں آپ کسٹم پلیٹ فارم کے مقابلے میں زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ کسٹم پلیٹ فارم پر برانڈ کو یہ چینل ابتدا سے خود بنانے پڑتے ہیں، جس سے خریداروں اور اندرونی صارفین دونوں کو غیر مربوط تجربے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یونیفائیڈ کامرس

B2C، B2B، اور ریٹیل میں Shopify کے وسیع سلوشنز ایک ہی انفراسٹرکچر پر بنائے گئے ہیں۔

سوشل چینلز

Google، Meta، Pinterest، Amazon، اور TikTok کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپس براہ راست سوشل پلیٹ فارمز پر پروڈکٹ کی دریافت اور تیز ترین چیک آؤٹس کو فروغ دیتی ہیں۔

بین الاقوامی سیلز ٹولز

Shopify Markets کے ساتھ 130 سے زیادہ کرنسیوں میں فروخت کریں، اور ایک ہی اسٹور سے ہر ملک کے لیے زبان، قیمت بندی اور پروڈکٹ کی دستیابی طے کریں۔9,22

سیلز چینلز

39 ممالک میں 200 ملین سے زیادہ خریدار Shop Pay استعمال کرتے ہیں۔ Shop ایپ اور Shopify Collabs کے ذریعے مزید کسٹمر تک پہنچیں۔

47%Shopify پر مائیگریٹ کرنے کے بعد Pinalli کے آن لائن ٹرانزیکشنز میں اضافہ

7Shopify پر مائیگریٹ کرنے کے بعد Oz Hair and Beauty کے لیے صرف 18 ماہ میں ریٹیل اسٹورز کا آغاز

کم مینٹیننس، زیادہ ویلیو

تکنیکی بوجھ کے بغیر جدت لائیں

Shopify کا تکنیکی انفراسٹرکچر، اپڈیٹس، اور سیکیورٹی آپ کی ٹیمز کو وقت طلب مینٹیننس کے کاموں سے آزاد کرتے ہیں—تاکہ آپ ان پراجیکٹس پر کام کر سکیں جن کا ترقی پر زیادہ مثبت اثر پڑتا ہے۔

PCI اور SOC 1, 2, 3 کے معیارات کی تعمیل

اپنی سیکیورٹی کو خود سنبھالنا صرف خطرہ ہے، کوئی فائدہ نہیں

Shopify میں ہم برانڈز پر بوجھ کم کرنے کے لیے اپنے انفراسٹرکچر میں فعال طور پر بامقصد تبدیلیاں کرتے ہیں۔ Shopify وہ تمام بورنگ اور تھکا دینے والے کام خود سنبھالتا ہے جو آپ کی ٹیم نہیں کرنا چاہتی، جس میں محفوظ پیمنٹس کے لیے PCI جیسے فریم ورکس، SSL انکرپشن، اور ریٹیلرز کے لیے SOC کی کمپلائنس شامل ہے۔ کسٹم پلیٹ فارم کے ساتھ، کسی ایک مقام پر محض ایک ریگولیٹری تبدیلی سے جدت کا عمل رک سکتا ہے اور آپ کی ٹیم کو ہر چیز کو محفوظ بنانے کے لیے بھاگ دوڑ کرنی پڑتی ہے۔

Shopify ایک ایسا جامع پلیٹ فارم پیش کرتا ہے جو محفوظ ہے۔ ہمیں پرائیویسی، سیکیورٹی جیسی چیزوں کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں، اور ہم اپنے کاروبار کے اہم کاموں، جیسے کنٹینٹ مینجمنٹ، مارکیٹنگ، اور پروڈکٹ ڈیولپمنٹ پر زیادہ توجہ دے سکتے ہیں۔

PCI کمپلائنس

Shopify تمام بلٹ ان فیچرز کے لیے PCI کمپلائنس فراہم کرتا ہے، جو برانڈز کو حریفوں کی طرح الگ سے کوڈ کمپلائنس اور آڈیٹنگ کی پریشانی کے بغیر پیمنٹس کو محفوظ طریقے سے پروسیس کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

SOC کمپلائنس

Shopify ریٹیلرز کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرتے ہوئے SOC 1، 2، اور 3 سے مطابقت رکھتا ہے، جبکہ دیگر انٹرپرائز سلوشنز کو سیکیورٹی کا یہ معیار حاصل کرنے کے لیے مہنگی ڈیولپمنٹ درکار ہوتی ہے۔

SSL انکرپشن

Shopify تمام آن لائن اسٹورز کے لیے حساس معلومات کی حفاظت اور کسٹمرز اور ویب سائٹ کے درمیان محفوظ مواصلات کو یقینی بنانے کے لیے SSL انکرپشن شامل کرتا ہے۔

فراڈ کی روک تھام

Shopify کے بلٹ ان فراڈ انیلیسز ٹولز نمایاں فراڈ ڈیٹیکشن سروسز کے ساتھ انٹیگریٹ ہوتے ہیں تاکہ برانڈز کو فراڈ پر مبنی سرگرمیوں کی شناخت اور روک تھام میں مدد مل سکے۔

ڈیٹا کی حفاظت

برانڈز انکرپشن، فائر والز اور آڈٹس جیسے ڈیٹا کی حفاظت اور سیکیورٹی کے مضبوط اقدامات سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اس کے علاوہ Shopify Privacy & Compliance ایپ کے ذریعے رضامندی (Consent) کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔

Shopify کی PCI اور SOC رپورٹس کے بارے میں مزید یہاں جانیں۔

سال کے سب سے بڑے سیلز ایونٹ کے دوران 99.9% اپ ٹائم

Shopify آپ کے ٹیک اسٹیک کو مستقبل کے لیے محفوظ بناتا ہے

ایک کسٹم کامرس سلوشن بنانے کے لیے ڈیولپرز کی ایک ایسی ٹیم درکار ہوتی ہے جو آپ کے ٹیک اسٹیک کی پیچیدگیوں کو گہرائی سے جانتی ہو۔ جب ایک بھی ڈیولپر کمپنی چھوڑتا ہے، تو وہ اپنے ساتھ قیمتی معلومات بھی لے جاتا ہے، جس کی وجہ سے باقی رہنے والوں کے لیے سسٹم کو برقرار رکھنا، خرابیاں دور کرنا اور جدت لانا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن چونکہ Shopify مقبول ڈیولپمنٹ فریم ورکس پر انحصار کرتا ہے—اور اسے ہمیشہ ہماری بہترین اسٹریٹجک سپورٹ ٹیموں کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے—اس لیے کاروباروں کے لیے معلومات کا تبادلہ کرنا، زیادہ مؤثر طریقے سے تعاون کرنا اور تیزی سے کام کرنا آسان ہوتا ہے۔

Lull نے انفراسٹرکچر اور سافٹ ویئر کی لاگت 25% کم کی

Shopify کے ساتھ اپنے جاری اخراجات کم کریں

Shopify کی جانب سے کروائی گئی اور ایک معروف خود مختار کنسلٹنگ فرم کی تحقیق کے مطابق، ہمارا TCO حریفوں کے مقابلے میں 36% تک بہتر ہے*۔ Shopify کا انتخاب نہ صرف اخراجات بچاتا ہے—بلکہ یہ کمپلائنس، ہوسٹنگ اور سیکیورٹی جیسی مکمل کیٹیگریز کے اخراجات کو بھی ختم کر دیتا ہے، ساتھ ہی ایک وسیع ایپ اور پارٹنر ایکو سسٹم بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے برعکس، ایک کسٹم ٹیک اسٹیک بنانا اور اسے برقرار رکھنا وقت طلب ہے—اور اکثر اس میں آپ کی توقع سے زیادہ ڈیولپمنٹ وسائل اور افرادی قوت درکار ہوتی ہے۔

Shopify کا TCO حریفوں کے مقابلے میں 36% تک بہتر ہے

ہمارا TCO کیلکولیٹر استعمال کر کے دیکھیں کہ جب آپ Shopify پر منتقل ہوتے ہیں تو آپ کتنی بچت کر سکتے ہیں۔

اپنا TCO کیلکولیٹ کریں
گراف جو نمایاں کر رہا ہے کہ کس طرح Shopify کا ٹوٹل کاسٹ آف اونرشپ (TCO) حریفوں سے 36% بہتر ہے

*یہ تحقیق شمالی امریکہ میں بڑے پلیٹ فارمز پر TCO کا مطالعہ کرنے کے لیے Shopify کی جانب سے کروائی گئی تھی۔

کمپنی کے دفتر میں Lull کے تیار کردہ گدے کے پاس کھڑا ایک شخص

25%Shopify پر مائیگریٹ کرنے کے بعد Lull کے لیے انفراسٹرکچر اور سافٹ ویئر کے اخراجات میں کمی۔

Dollar Shave Club کی مردوں کے لیے ہیئر کیئر اور شیونگ کی پروڈکٹس، جن میں ریزر، شیو بٹر، اور فیشل اسکربس شامل ہیں

40%Shopify پر منتقل ہونے کے بعد Dollar Shave Club کے لیے تکنیکی مینٹیننس کے وسائل میں کمی۔

کسٹم پلیٹ فارم سے Shopify پر مائیگریٹ کریں

Shopify مائیگریشن کے عمل کو آسان بناتا ہے

کسٹم پلیٹ فارم سے مائیگریشن مشکل لگ سکتی ہے۔ Shopify ہمارے آسان UI کے ذریعے مائیگریشن کو سادہ بناتا ہے، جس کے ساتھ ڈیٹا مائیگریشن ٹولز کا ایک طاقتور مجموعہ اور ایک بہترین پروفیشنل سروسز ٹیم موجود ہے۔ ہماری فیس کی ساخت بھی سادہ ہے اور پارٹنرز کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے جو آپ کے کسٹم پلیٹ فارم سے بغیر کسی پریشانی کے منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں مدد کے لیے تیار ہے۔

10%کسٹم پلیٹ فارم سے Shopify پر آنے والے برانڈ کے لیے اوسطاً زیادہ تیز نفاذ۔*

*Shopify کی «فائدہ حاصل کرنے کا وقت» رپورٹ، کسٹم پلیٹ فارم سے Shopify پر آنے والے برانڈ کے نتائج۔ تحقیق ایک معروف کنسلٹنگ فرم کے اشتراک سے مکمل کی گئی۔

مکمل مائیگریشن کے لیے تیار نہیں؟ Shop Pay Component کے ساتھ اپنے موجودہ پلیٹ فارم میں دنیا کا بہترین کنورٹ ہونے والا چیک آؤٹ شامل کریں۔

36% تک بہتر چیک آؤٹ کنورژن

Shopify کے ساتھ تیزی سے آمدنی حاصل کریں

Shopify اپنے چیک آؤٹ کو بہترین بنانے کے لیے نمایاں وسائل لگاتا ہے—اور اب ہمارے پاس ایسا حقیقی ڈیٹا موجود ہے جو ثابت کرتا ہے کہ یہ دنیا میں سب سے زیادہ کنورژن دینے والا چیک آؤٹ ہے۔ بگ تھری میں شامل ایک عالمی مینجمنٹ کنسلٹنگ کمپنی کے اشتراک سے اپریل 2023 میں مکمل ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ Shopify کا مجموعی کنورژن ریٹ دیگر حریفوں کے مقابلے میں 36% تک زیادہ ہے۔ اسی تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ گیسٹ چیک آؤٹ کے مقابلے میں Shop Pay کنورژن میں 50% تک کا اضافہ کر سکتا ہے۔

Shopify چیک آؤٹ کی مضبوط بنیاد کا ہونا ہمارے لیے ایک بہت بڑی بات تھی کیونکہ اگر آپ کے پاس استحکام اور پیش آنے والے تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک سرشار ٹیم نہ ہو، تو چیک آؤٹ کو درست رکھنا واقعی مشکل ہوتا ہے۔

جم میں باربیل پکڑے ہوئے ایک شخص، جس نے NOBULL کے اسنیکرز پہنے ہوئے ہیں

92%Shopify پر منتقل ہونے کے بعد NOBULL کے کنورژن میں نمایاں اضافہ۔

بہتر کاروباری رفتار

Shopify کے ساتھ زیادہ کام سرانجام دیں

Shopify کے ساتھ، کاروباری صارفین کو ہمارے آسان بیک آفس UI کے ذریعے خود مختاری واپس مل جاتی ہے۔ اس سے انہیں ہر تبدیلی کے لیے ڈیولپرز پر انحصار کیے بغیر اہم کام سرانجام دینے میں مدد ملتی ہے۔ کسٹم ٹیک اسٹیک آپ کی کمپنی کے کاروباری صارفین کو ڈیولپمنٹ بیک لاگ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔ پروڈکٹس بنانے اور پروموشنز چلانے جیسے آسان کام اکثر انجینئرنگ کی اہم، مگر وقت طلب مینٹیننس کی وجہ سے پس پشت چلے جاتے ہیں۔

Shopify App Store میں 21,000 سے زیادہ ایپ

Shopify پر امکانات کی کوئی حد نہیں

Shopify کو جتنا چاہیں اپنی ضرورت کے مطابق ڈھالیں—جدت لانے کا شوق رکھنے والا کوئی بھی شخص یہ کر سکتا ہے۔ 31 دسمبر 2025 تک ہمارے ایکو سسٹم میں آسانی سے انسٹال ہونے والی 21,000 سے زیادہ ایپ اور پہلے سے تیار انٹیگریشن شامل ہیں۔ ہر ایک کو Shopify App Store میں آنے سے پہلے 100 نکات پر جانچا جاتا ہے۔ نئے فیچر کی درخواستیں انجینئرنگ ٹیم کے زیر التوا کاموں کی لمبی فہرست میں شامل کرنے کے بجائے، کاروباری مالکان Shopify پر صرف چند کلک سے نئی پروموشن اور کسٹمر حاصل کرنے کے نئے چینل آزما سکتے ہیں۔

ہمیں یقین تھا کہ Shopify کا ایکو سسٹم مارکیٹ کے بدلتے رجحانات، انڈسٹری کی تبدیلیوں، اور صارفین کے بدلتے ہوئے رویوں میں ہماری بدلتی ضروریات کو پورا کر سکے گا۔

ڈیولپمنٹ کی لچک

بالکل ویسا بنائیں جیسا آپ چاہتے ہیں

Shopify آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ آپ وہ ٹیک اسٹیک استعمال کریں جو آپ کے کاروبار کے لیے موزوں ہو۔ انجینئرز بآسانی Shopify کے اپنے فیچرز کی جگہ آپ کے پسندیدہ یا پہلے سے استعمال شدہ تھرڈ پارٹی بیک اینڈ سسٹمز یا سافٹ ویئر لگا سکتے ہیں۔ ہمارا مکمل پلیٹ فارم استعمال کریں یا ہیڈ لیس کامرس کے لیے Shopify کے آفیشل ڈیولپمنٹ اسٹیک یعنی Storefront API اور Hydrogen + Oxygen کے ساتھ ہیڈ لیس یا ماڈیولر سلوشن دریافت کریں۔

Shopify طاقتور REST اور GraphQL APIs، کسٹم ایپس، Shopify Functions، Metafields اور Flow کے ذریعے پلیٹ فارم کو کسٹمائز یا وسیع کرنا بھی آسان بناتا ہے—جو سب Shopify ایڈمن میں انٹیگریٹ ہو جاتے ہیں۔

Shop Pay پر گیسٹ چیک آؤٹ کے مقابلے میں 50% تک بہتر کنورژن

دنیا کے سب سے زیادہ کنورژن والے چیک آؤٹ کو اپنا بنائیں

بہترین چیک آؤٹ تجربہ بنانا بے حد مشکل ہے۔ جب ترک کردہ کارٹ کی شرح 70% سے اوپر ہو، تو چیک آؤٹ کا درست ہونا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔ Shopify Checkout آپ کو کامرس میں سب سے زیادہ کنورژن دینے والا چیک آؤٹ تجربہ تیار حالت میں فراہم کرتا ہے۔ اور آپ اسے اپنی ضرورت کے مطابق کسٹمائز بھی کر سکتے ہیں۔ Shop Pay گیسٹ چیک آؤٹ کے مقابلے میں 50% تک، اور دیگر تیز رفتار چیک آؤٹ کے مقابلے میں کم از کم 10% بہتر کنورژن دیتا ہے۔6

GraphQL Branding API سے فرنٹ اینڈ کسٹمائز کریں اور چیک آؤٹ UI، خریداری کے بعد کی ایکسٹینشن اور رعایت کی ایکسٹینشن سے چیک آؤٹ کی فعالیت بڑھائیں۔ یہ سب UI کمپونینٹ اور API کے ذریعے کام کرتے ہیں، جو ایک محفوظ سینڈ باکس ماحول میں چلتے ہیں۔

+36%

Shopify حریفوں کے مقابلے میں 36% تک بہتر کنورٹ کرتا ہے

تجزیہ کاروں کی توثیق

صنعتی تجزیہ کاروں کا اعتراف

70%2PM کے مطابق، ٹاپ 800 عالمی DTC برانڈز میں Shopify کا مارکیٹ شیئر۔

83%2PM کے مطابق، Shopify پر ابھرتے ہوئے ملبوسات کے برانڈز کی تعداد۔

Gartner® Magic Quadrant™ رپورٹ

Gartner® Magic Quadrant™

ڈیجیٹل کامرس پلیٹ فارم کے لیے 2026 کی Gartner® Magic Quadrant™ رپورٹ میں Shopify کو مسلسل چوتھے سال سرفہرست اداروں میں شامل کیا گیا اور عمل درآمد کی صلاحیت کے لحاظ سے سب سے بلند مقام دیا گیا۔16

Forrester کا لوگو

Forrester

The Forrester Wave™: کامرس حل، 2026 کی تیسری سہ ماہی کی جانچ میں Shopify کو دو سرفہرست اداروں میں شامل کیا گیا اور کسٹمر کا پسندیدہ قرار دیا گیا۔17

Gartner® Critical Capabilities™ رپورٹ

Gartner® Critical Capabilities™

ڈیجیٹل کامرس پلیٹ فارم کے لیے 2026 کی Gartner® Critical Capabilities رپورٹ میں Shopify نے AI سے چلنے والی کامرس (5 میں سے 3.33) اور B2C ڈیجیٹل کامرس (5 میں سے 3.75) کے استعمال میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کیے۔ الگ الگ حصوں کو جوڑ کر بنائی جانے والی، تیزی سے ڈھلنے والی کامرس کے استعمال میں بھی Shopify کا اسکور سب سے زیادہ رہا۔18

IDC کا لوگو

IDC کے مطابق مارکیٹ میں حصہ

IDC نے 2025 میں ڈیجیٹل کامرس ایپ کی عالمی مارکیٹ میں حصے کے لحاظ سے Shopify کو پہلے نمبر پر رکھا۔ مجموعی آمدنی میں اس کا حصہ 2024 کے 19.5% سے بڑھ کر 21.8% ہو گیا۔19

مائیگریشن پارٹنرز

گزشتہ سال Shopify نے اپنے پارٹنر ایکو سسٹم کو $3.8 بلین کے پے آؤٹ دیے21

کیا آپ اپنے کسٹم پلیٹ فارم سے Shopify پر منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں؟ Shopify Partners کے ہمارے عالمی ایکو سسٹم کے پاس وہ مہارت موجود ہے جو آپ کو مائیگریشن کے انتہائی پیچیدہ مسائل حل کرنے کے لیے درکار ہے۔

10,000+ایپ اور ٹیکنالوجی پارٹنرز

تصدیق شدہ ٹیکنالوجی پارٹنرسیکیورٹی، رازداری، کارکردگی اور مرچنٹ سپورٹ سے متعلق Shopify Plus کے تقاضوں کے مطابق جانچی گئی ایپ

Shopify اور کسٹم پلیٹ فارم کا موازنہ

نومبر 2026 کی معلومات کے مطابق، Shopify پر اپنا اسٹور چلانے اور اپنی کسٹم ای کامرس ویب سائٹ یا پلیٹ فارم بنا کر چلانے کا موازنہ۔
Shopify اور کسٹم ای کامرس ویب سائٹ یا پلیٹ فارم کا موازنہ: ملکیت کی کل لاگت، نفاذ کا وقت، ہوسٹنگ اور اپ گریڈ، سیکیورٹی اور معیارات کی تعمیل، اسکیل اور اپ ٹائم، چیک آؤٹ، B2B، بین الاقوامی فروخت، API اور ہیڈلیس، AI کی صلاحیتیں، مائیگریشن اور موزوں ترین انتخاب
خریدار کے اہم سوالاتShopifyکسٹم پلیٹ فارم
ملکیت کی کل لاگتShopifyShopify Plus میں Level 1 PCI DSS کی تعمیل شامل ہے، اور لامحدود بینڈوڈتھ، CDN اور پلیٹ فارم کی اپ ڈیٹ بھی شامل ہو سکتی ہیں1کسٹم پلیٹ فارمہوسٹنگ، سیکیورٹی، PCI DSS کی تعمیل اور ان سب کو سنبھالنے والی ٹیم کے اخراجات آپ اٹھاتے ہیں2,3
نفاذ کا وقتShopifyکسٹم پلیٹ فارم سے آنے والے برانڈ، Shopify کے چیک آؤٹ، ایڈمن اور 21,000 سے زیادہ ایپ کی مدد سے، اوسطاً 10% زیادہ تیزی سے نفاذ مکمل کرتے ہیں4,15کسٹم پلیٹ فارملانچ سے پہلے چیک آؤٹ، ایڈمن ٹول اور انٹیگریشن آپ کو خود بنانے ہوتے ہیں2
ہوسٹنگ اور اپ گریڈShopifyShopify آپ کے اسٹور کی ہوسٹنگ کرتا ہے اور ہر چھ ماہ میں 150 سے زیادہ اپ ڈیٹ جاری کرتا ہے1,5کسٹم پلیٹ فارمپلیٹ فارم کی ہوسٹنگ، پیچ لگانے اور اپ گریڈ کرنے کی ذمہ داری آپ کی ٹیم کی ہوتی ہے2
سیکیورٹی اور معیارات کی تعمیلShopifyLevel 1 PCI DSS اور SOC 1, 2, 3 کے معیارات کی تعمیل1,23کسٹم پلیٹ فارمآپ کی ٹیم پلیٹ فارم کو محفوظ بناتی ہے اور خود PCI DSS کی تعمیل یقینی بناتی ہے2,3
اسکیل اور اپ ٹائمShopifyسال کے سب سے بڑے سیلز ایونٹ کے دوران پلیٹ فارم کا 99.9% اپ ٹائم، جبکہ BFCM 2025 میں ایج نیٹ ورک پر درخواستوں کی تعداد عروج پر 489 ملین فی منٹ تک پہنچی12,24کسٹم پلیٹ فارمانتہائی زیادہ ٹریفک کے لیے درکار گنجائش کی منصوبہ بندی، جانچ اور اخراجات آپ کے ذمے ہوتے ہیں2
چیک آؤٹShopifyحریفوں کے مقابلے میں 36% تک بہتر کنورژن، اور چیک آؤٹ UI ایکسٹینشن اور Shopify Functions سے مزید فعالیت6,7کسٹم پلیٹ فارمچیک آؤٹ بنانا، اسے محفوظ رکھنا اور PCI DSS کی تعمیل برقرار رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے3
B2BShopifyBasic، Grow، Advanced اور Plus پر کمپنیز، کیٹلاگ اور ادائیگی کی شرائط؛ دستیاب فیچر پلان کے لحاظ سے مختلف ہیں8کسٹم پلیٹ فارمکمپنی اکاؤنٹ، قیمت بندی اور ادائیگی کی شرائط کا نظام آپ بناتے ہیں2
بین الاقوامی فروختShopifyMarkets ایک ہی اسٹور سے ہر ملک کے لیے کرنسی، زبان، قیمت بندی اور پروڈکٹ کی دستیابی طے کرتا ہے9کسٹم پلیٹ فارمکرنسی، زبان اور علاقائی قیمت بندی کا نظام آپ بناتے ہیں2
API اور ہیڈلیسShopifyکسٹم فرنٹ اینڈ کے لیے Storefront API اور Hydrogen، اضافی چارج کے بغیر Oxygen پر ہوسٹنگ کے ساتھ10کسٹم پلیٹ فارمکوڈ پر مکمل اختیار، اور اس کی دیکھ بھال کی پوری ذمہ داری بھی آپ کی2
AI کی صلاحیتیںShopifyShopify کے کیٹلاگ سے AI چیٹ میں فروخت کریں، اور ایڈمن میں پہلے سے موجود AI اسسٹنٹ Sidekick سے مدد لیں13کسٹم پلیٹ فارمہر AI چینل کے لیے پروڈکٹ فیڈ اور انٹیگریشن، اور اپنی ٹیم کے لیے درکار AI ٹول آپ کو خود بنانے ہوتے ہیں2
مائیگریشنShopifyCSV فائل، مائیگریشن ایپ یا Shopify پارٹنر کی مدد سے امپورٹ کریں، پھر پرانے URL ری ڈائریکٹ کریں11کسٹم پلیٹ فارمایکسپورٹ کا طریقہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کا پلیٹ فارم پروڈکٹ، کسٹمر اور آرڈر کا ڈیٹا کیسے محفوظ کرتا ہے2
کس کے لیے موزوں ہےShopifyایسے برانڈ جو خود پلیٹ فارم چلائے بغیر تیزی سے لانچ اور اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں1,5کسٹم پلیٹ فارمایسی ٹیم جنہیں ہر سطح پر اختیار چاہیے اور جو طویل مدت تک ہوسٹنگ، سیکیورٹی اور اپ ڈیٹ کے لیے عملہ رکھ سکتی ہیں2

ماخذ: حاشیہ 1 تا 13, 15, 23 اور 24۔

Shopify یا کسٹم پلیٹ فارم: عام سوالات

1. Shopify ہیلپ سینٹر، «Shopify Plus پلان»، help.shopify.com/en/manual/intro-to-shopify/pricing-plans/plans-features/shopify-plus-plan، اکتوبر 2026 میں ملاحظہ کیا گیا۔ بینڈوڈتھ، CDN اور اپ ڈیٹ کی شرائط سمیت پلان کے فیچر معاہدے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔

2. اس موازنے میں «کسٹم پلیٹ فارم» سے مراد ایسا ای کامرس پلیٹ فارم ہے جسے کوئی کاروبار خود بناتا یا بنواتا ہے اور خود چلاتا ہے۔ ہوسٹنگ، سیکیورٹی، معیارات کی تعمیل، اپ ڈیٹ اور انٹیگریشن کی ذمہ داری اسی کاروبار کی ہوتی ہے۔

3. PCI Security Standards Council، «کیا PCI DSS ان مرچنٹ پر لاگو ہوتا ہے جو ادائیگی کی پروسیسنگ کا سارا کام بیرونی اداروں سے کرواتے ہیں اور کارڈ ہولڈر کا ڈیٹا کبھی محفوظ، پراسیس یا منتقل نہیں کرتے?»، pcisecuritystandards.org، اکتوبر 2026 میں ملاحظہ کیا گیا۔

4. 31 دسمبر 2025 تک Shopify App Store میں ایپ کی تعداد، Shopify کے سرمایہ کاروں کے لیے فراہم کردہ مواد کے مطابق۔

5. Shopify Editions، اکتوبر 2026 میں ملاحظہ کیا گیا۔

6. دنیا کی تین بڑی مینجمنٹ کنسلٹنگ کمپنیوں میں سے ایک کے ساتھ اپریل 2023 میں مکمل کی گئی تحقیق کے مطابق، Shopify کی مجموعی کنورژن کی شرح حریفوں سے 36% تک اور اوسطاً 15% زیادہ ہے۔

7. Shopify.dev، «Shopify کے چیک آؤٹ کو کسٹمائز کرنے کی ٹیکنالوجی»، shopify.dev/docs/apps/build/checkout/technologies، اکتوبر 2026 میں ملاحظہ کیا گیا۔ معلومات، شپنگ اور ادائیگی کے مراحل کے لیے چیک آؤٹ UI ایکسٹینشن Shopify Plus پر دستیاب ہیں۔

8. Shopify ہیلپ سینٹر، «Shopify B2B» اور «پلان کے لحاظ سے Shopify B2B کے فیچر»، help.shopify.com/en/manual/b2b، اکتوبر 2026 میں ملاحظہ کیا گیا۔

9. Shopify ہیلپ سینٹر، «مارکیٹ کے ساتھ شروعات»، help.shopify.com/en/manual/markets/getting-started، اکتوبر 2026 میں ملاحظہ کیا گیا۔

10. Shopify.dev، «اسٹور فرنٹ» (shopify.dev/docs/storefronts) اور «GraphQL Admin API کا حوالہ جاتی مواد» (shopify.dev/docs/api/admin-graphql)، اکتوبر 2026 میں ملاحظہ کیا گیا۔

11. Shopify ہیلپ سینٹر، «Shopify پر مائیگریٹ کریں»، help.shopify.com/en/manual/migrating-to-shopify، اکتوبر 2026 میں ملاحظہ کیا گیا۔

12. Shopify کے بلیک فرائیڈے سائبر منڈے 2025 کے اعداد و شمار: ایج نیٹ ورک پر ٹریفک کی بلند ترین سطح 489 ملین درخواستیں فی منٹ، اور بلیک فرائیڈے کو دوپہر 12:01 بجے EST فروخت کی بلند ترین سطح $5.1 ملین فی منٹ رہی۔

13. Shopify کی قیمت بندی، shopify.com/pricing، نومبر 2026 میں ملاحظہ کیا گیا۔ AI چیٹ میں فروخت کی سہولت اور Sidekick کے فیچر پلان اور خطے کے لحاظ سے مختلف ہیں۔

14. Shopify کی «فائدہ حاصل کرنے کا وقت» رپورٹ، shopify.com/compare/time-to-value۔ تحقیق ایک معروف کنسلٹنگ فرم کے اشتراک سے مکمل کی گئی۔

15. Shopify کی «فائدہ حاصل کرنے کا وقت» رپورٹ، کسٹم پلیٹ فارم سے Shopify پر آنے والے برانڈ کے نتائج (shopify.com/compare/time-to-value)۔ تحقیق ایک معروف کنسلٹنگ فرم کے اشتراک سے مکمل کی گئی۔

16. Gartner، ڈیجیٹل کامرس پلیٹ فارم کے لیے Magic Quadrant، آدتیہ واسودیون، پینی گلیسپی، سینڈی شین، جیسن ڈیگلر، مائیک لاؤنڈز، 19 اکتوبر 2026 (shopify.com/resources/gartner-magic-quadrant)۔ GARTNER، امریکہ اور بین الاقوامی سطح پر Gartner, Inc. اور/یا اس کے وابستہ اداروں کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک اور سروس مارک ہے، جبکہ MAGIC QUADRANT، Gartner, Inc. اور/یا اس کے وابستہ اداروں کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔ یہاں ان کا استعمال اجازت سے کیا گیا ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ Gartner اپنی تحقیقی اشاعتوں میں پیش کیے گئے کسی وینڈر، پروڈکٹ یا سروس کی توثیق نہیں کرتا اور ٹیکنالوجی کے صارفین کو صرف بلند ترین درجہ بندی یا کسی اور اعزاز کے حامل وینڈر منتخب کرنے کا مشورہ نہیں دیتا۔ Gartner کی تحقیقی اشاعتیں اس کے تحقیقی ادارے کی آرا پر مشتمل ہیں اور انہیں حقائق پر مبنی بیانات نہیں سمجھنا چاہیے۔ Gartner اس تحقیق سے متعلق ہر قسم کی صریح یا ضمنی ضمانت سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہے، بشمول تجارتی استعمال کی اہلیت یا کسی خاص مقصد کے لیے موزونیت کی ضمانت۔

17. The Forrester Wave™: کامرس حل، 2026 کی تیسری سہ ماہی، 22 جولائی 2026 (reprint.forrester.com/reports/the-forrester-wavetm-commerce-solutions-q3-2026-9989c1a9/index.html)۔ Forrester اپنی تحقیقی اشاعتوں میں شامل کسی کمپنی، پروڈکٹ، برانڈ یا سروس کی توثیق نہیں کرتا اور کسی بھی شخص کو ان اشاعتوں میں دی گئی درجہ بندی کی بنیاد پر کسی کمپنی یا برانڈ کی پروڈکٹ یا خدمات منتخب کرنے کا مشورہ نہیں دیتا۔

18. Gartner، ڈیجیٹل کامرس پلیٹ فارم کے لیے Critical Capabilities، سینڈی شین، آدتیہ واسودیون، مائیک لاؤنڈز، جیسن ڈیگلر، پینی گلیسپی، 20 اکتوبر 2026 (shopify.com/resources/gartner-magic-quadrant)۔ حاشیہ 16 میں دیا گیا Gartner کا اعلان دستبرداری لاگو ہوتا ہے۔

19. IDC مارکیٹ میں حصہ: ڈیجیٹل کامرس ایپ کی عالمی مارکیٹ میں حصے، 2025، دستاویز #US54603626، جون 2026؛ جیسا کہ Shopify کے انٹرپرائز بلاگ کی تحریر «ڈیجیٹل کامرس ایپ کی عالمی مارکیٹ میں حصے کے لحاظ سے Shopify پہلے نمبر پر» میں بیان کیا گیا ہے (shopify.com/enterprise/blog/shopify-market-share)۔

20. Shopify، «کاروباری شخصیات کے اثرات» (2026)، نوٹ [2]؛ 1 جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک Shopify پلیٹ فارم کے اعداد و شمار۔ سرحد پار فروخت سے مراد وہ فروخت ہے جس میں خریدار مرچنٹ کے آبائی ملک سے باہر ہو (shopify.com/entrepreneur)۔

21. Shopify، «کاروباری شخصیات کے اثرات» (2026)، نوٹ [24]؛ 1 جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک Shopify کے پارٹنر پے آؤٹ کا ریکارڈ (shopify.com/entrepreneur)۔

22. Shopify، «بین الاقوامی فروخت»، shopify.com/plus/solutions/international-ecommerce، نومبر 2026 میں ملاحظہ کیا گیا۔

23. Shopify ہیلپ سینٹر، PCI DSS اور SOC کی تعمیل کی رپورٹ، help.shopify.com/en/manual/your-account/account-security/compliance-docs، نومبر 2026 میں ملاحظہ کیا گیا۔

24. Shopify پلیٹ فارم کے اعداد و شمار: سال کی سب سے بڑی فلیش سیل اور ایونٹ کے دوران پلیٹ فارم کا 99.9% اپ ٹائم۔

Shopify بمقابلہ کسٹم پلیٹ فارم

بہتر نتائج چاہیے؟ Shopify پر منتقل ہو جائیں۔

زیادہ آمدنی کے امکانات سے لے کر مستقل جدت تک، کسٹمرز اور تجزیہ کار اس بات پر متفق ہیں کہ Shopify ایک بہترین انتخاب ہے۔